Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری پر اچانک حملہ آور ہونے والے شکاری جانور کی ویڈیو وائرل

اس جگہ موجود دیگر افراد نے شہری کو شکاری جانور سے بچانے میں مدد کی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے ایک شہری پر شکاری جانور نے اچانک حملہ کیا لیکن اسے وہاں موجود دیگر افراد نے بچا لیا۔
جریدے ’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق جنگلی جانور نے اچانک حملہ کر کے شہری کو زمین پر گرا دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اس جانور نے شہری کو نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود اس شخص کے دوستوں نے ناصرف اس کی جان بچائی بلکہ وہ جانور پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی (فوٹو: سکرین گریب)

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پہلے ہی دیکھی جا چکی ہے اور اس معاملے سے قانون کے مطابق نمٹ لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل بریدہ شہر کے ایک گیسٹ ہاؤس میں غیرقانونی طور پر رکھے گئے چار شیر ضبط کر کے گرفتار افراد کو پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب میں جنگلی جانوروں کو قید کرنا ماحولیات کے ضوابط کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: