Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے ملیریا سے نمٹنے کےلیے چاڈ کی سپورٹ

چاڈ کے وزیر نے اس تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے چاڈ میں صحت عامہ اور قومی یکجہتی کی وزارت کو ملیریا کی وبا کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے سپورٹ فراہم کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ سپورٹ چاڈ میں صحت عامہ اور قومی یکجہتی کے وزیر ڈاکٹر عبدالمجید عبدالرحیم، چاڈ میں مملکت کے سفیرعامر بن علی الشھری،  چاڈ کے دارالحکومت میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نمائندے اور متعدد حکام کی موجودگی میں فراہم کی گئی۔
 چاڈ کے صحت عامہ اور قومی یکجہتی کے وزیر ڈاکٹر عبدالمجید عبدالرحیم نے اس تعاون کے لیے تشکر کا اظہار کیا جو مملکت کی جانب سے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔

شاہ سلمان مرکز یمن میں سکولوں کی بحالی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

دریں اثنا، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ایتھوپیا میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کرے گی۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی ایک ٹیم کو یمن میں عدن گورنریٹ کے علاقے دار سعد میں کنڈر گارٹن کی عمارت کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔
اس عمارت کو شاہ سلمان مرکز کے تعلیمی منصوبے کے تحت بحال کیا جارہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز عدن اور حض موت گورنریٹس میں متعدد سکولوں کی بحالی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

شیئر: