Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعہ نمایاں نمبر پلیٹوں کی نیلامی آج سے شروع

’محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمایاں نمبرپلیٹ کی نمائش ابشر کے ذریعہ کر رکھی ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹوں کی نیلامی ابشر کے ذریعہ کی جائے گی‘۔
’ابشر اکاؤنٹ ہولڈر سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی بدھ 30 نومبر تک نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں‘۔
’محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمایاں نمبرپلیٹ کی نمائش ابشر کے ذریعہ کر رکھی ہے‘۔
’خواہشمند اپنے ابشر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، محکمہ ٹریفک کی خدمات میں جائیں اور وہاں سے نمایاں نمبر پلیٹ کے حصے میں جاکر اپنی پسند کی نمبر پلیٹ پر بولی لگا سکتے ہیں‘۔
 
 

شیئر: