Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بارش سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع

’نقصانات کے تخمینے کا آغاز جدہ کے جنوب میں واقع محلوں سے کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ لگانے والی کمیٹی میں متعدد حکومتی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
کمیٹی کے ارکان نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مردم شماری کے ادارے سے مشابہ نظام کا استعمال کر رہے ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’نقصانات کے تخمینے کا آغاز جدہ کے جنوب میں واقع محلوں سے کیا جارہا ہے جہاں نقصان زیادہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو جدہ میں موسلادھار بارش ہوئی جس میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور کئی مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’سیلابی ریلوں کی نکاسی کے تمام منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے‘۔

شیئر: