منی لانڈرنگ پر تین افراد کو 18 سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ
جمعرات 1 دسمبر 2022 12:21
’گرفتار شدگان دو سعودی شہری اور ایک عرب تارک وطن ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہونے پر تین افراد کو مجموعی طور پر 18 سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان دو سعودی شہری اور ایک عرب تارک وطن ہے‘۔
’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دو شہریوں نے فرضی تجارتی اداروں کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولے ہیں‘۔
’بعد ازاں ان اکاؤنٹ تک رسائی کا اختیار غیر ملکی کو دے دیا جس نے خطیر رقوم بیرون ملک روانہ کی ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے بعد یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹرانسفر کی جانے والی رقوم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کے خلاف تمام دلائل و شواہد عدالت میں پیش کئے گئے جن کی بنیاد پر انہیں سزا سنائی گئی ہے‘۔