Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی تعداد میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سمگلنگ کی دوکارروائیوں میں 24 لاکھ سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے  کہ 24 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنادی گئیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی  نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ اور الربع الخالی بری سرحدی چیک پوسٹ کے راستے 24 لاکھ سے زیادہ نشہ آورگولیاں سمگل کی جارہی تھیں۔  
اتھارٹی نے  کہا ہے کہ الربع الخالی چیک پوسٹ کے راستے 12 لاکھ  13 ہزار  378 نشہ آور گولیاں  کنٹینر میں رکھے دروازوں میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں
اتھارٹی نے بتایا کہ سمگلنگ کی دوسری کوشش جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے کی گئی۔ جس میں  12 لاکھ 15 ہزار  353 نشہ آور گولیاں سیمنٹ کی بوریوں میں چھپا کر لائی گئی تھیں۔ 
اتھارٹی نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے مملکت میں موجود ان چھ افراد کو بھی گرفتار کرلیاجن کی نام پرشپمنٹ آئی تھی۔ 

تفتیشی ٹیموں نے 6 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا (فوٹو، ایس پی اے)

اتھارٹی نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ 1910 نمبر پر رابطہ کرکے یا ای میل یا انٹرنیشنل رابطہ نمبر  00966114208417 پر رابطہ کرکے سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔

شیئر: