Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں غیرملکی گرفتار،120 کلوگرام قات برآمد

قات اسمگل کرنے والے انڈین شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا(فوٹو، عاجل)
جازان پولیس نے  120 کلو گرام نشہ آور پتے (قات)  کا دھندا کرنے والے ایک مقیم انڈین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی بیشہ کمشنری میں چیک پوسٹ کے اہلکاروں نےشک کی بنیاد پر ایک انڈین کو روک کر اس کی گاڑی کی تلاشی لی جس سے  120 کلوگرام قات برآمد ہوئی۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ انڈین اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں نشہ آور پتے چھپائے ہوئے تھا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ انڈین کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 

شیئر: