کینیڈا کی وزارت دفاع نے ملک کے شہریوں کے علاوہ اب مستقل رہائش رکھنے والے افراد کے لیے بھی اپنی فوج میں ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔
منگل کی رات ٹوئٹر پر کینیڈین فوج کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’اگر آپ مستقل رہائشی ہیں تو ہم آپ کے ساتھ کام کرکے آپ کے لیے صحیح کریئر کا انتخاب کرکے آپ کی رہنمائی کرنا چاہیں گے تاکہ آپ بھی ملک کی خدمت کر سکیں۔‘
اسی حوالے سے جاری ایک علیحدہ بیان میں کینیڈا کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے مستقل رہائشی افراد کینیڈا کا ایک اہم اور بہترین حصہ ہیں اسی لیے وزیر دفاع انیتا آنند نے اعلان کی ہے کہ کینیڈا میں مقیم مستقل رہائشی اب کینیڈین فوج میں بھرتی ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
کینیڈا کا پاسداران انقلاب کی قیادت کے داخلے پر پابندی کا اعلانNode ID: 707276
-
کینیڈا میں باتھ روم صاف کرنے پر اضافی پیسے ملتے تھے: گپی گریوالNode ID: 711831
-
کسی اور کے پاس اپنے کارکن کو ملازمت دلانے پر 3 سزائیںNode ID: 723326
کینیڈا کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی اور ملک کے شہری جن کے پاس ’امیگریشن اینڈ رفیوجی پروٹیکشن ایکشن ایکٹ‘ کے تحت کینیڈا میں مستقل رہائش موجود ہیں وہ افواج میں ملازمت کے اہل ہوں گے۔
خیال رہے ابھی بھی کینیڈا میں دیگر ممالک کے افراد کو افواج میں ملازمتیں دی جاتی ہیں لیکن اس کا دائرہ صرف تربیت یافتہ پائلٹس، لوجسٹک افسران اور دیگر باصلاحیت پیشہ ور افراد تک محدود تھا۔
وزارت دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’کینیڈین افواج مستقل رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ فوجی کیریئر پر سنجیدگی سے غور کریں۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کینیڈا اپنی افواج میں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ملک کی شہریت دلوانے میں بھی ان کی مدد کرتا ہے اور ایسے افراد جو فوجی کیریئر کا انتخاب کرتے ہیں انہیں کینیڈا کی شہریت دینے میں فوقیت دی جاتی ہے۔
It’s official! MND Anand has announced that permanent residents (PR) are welcome to apply to join the #CAF. If you're currently a PR, we look forward to working with you to help you find the right career with us and serve the country. https://t.co/g9PSYWACQn pic.twitter.com/iKcEdF3KEj
— Canadian Armed Forces (@CanadianForces) December 5, 2022