انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی(آپ) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی نے دہلی کی بلدیاتی حکومت پر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کانگریس نے بی جے پی سے خفیہ مفاہمت کررکھی ہے، کیجریوالNode ID: 401536
-
دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوالNode ID: 405766
دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پارٹی کی فتح کے بعد اپنے خطاب میں دہلی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے اپنے بیٹے اور بھائی کو منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 134 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ حریف جماعت بی جے پی 104 نشستیں جیت سکی ہے۔ کانگریس نے صرف 9 نشستوں تک محدود رہی۔
میونسپل کاپوریشن کی کل 250 نشتیں ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 126 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے اکثریتی عدد سے آٹھ زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔
I thank the people of Delhi for win: Delhi CM @ArvindKejriwal#MCDResults #ResultsonAajtak #MCDPolls pic.twitter.com/yQ5ejyjoJl
— IndiaToday (@IndiaToday) December 7, 2022
اس موقعے پر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں سے اپیل کہ ہے کہ ملک کے دارالحکومت کی ترقی کے لیے وہ مل جل کر کام کریں۔
’میں تمام جماعتوں کے امیدواروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست آج کے دن تک تھی۔ آج کے بعد ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے۔ میں کانگریس اور بی جے پی سے کہتا ہوں کہ وہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر کام کریں۔‘
’اب آپ بی جے پی کے کونسلر نہیں ہیں بلکہ آپ دہلی کےکونسلر ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ہمیں دہلی کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے تعاون اور وزیراعظم نریندر مودی کی آشیرواد کی ضرورت ہے۔‘
If we want our country to excel, then we have to think about doing development: Delhi CM @ArvindKejriwal#MCDResults #ResultsonAajtak #MCDPolls pic.twitter.com/brkWtvP25G
— IndiaToday (@IndiaToday) December 7, 2022