پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک شہری محمد اشفاق نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے 28 نومبر کو جب اپنا موبائل فون کھولا تو انہیں شہباز گل راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے نظر آئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ’اس تقریر میں شہباز گل کے الفاظ تھے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ باجوہ صاحب کے احکامات کے بغیر وہ مجھے اور اعظم سواتی کو ننگا کرے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کے احکامات کے بغیر ایک میجر جنرل رینک کا بندہ کچھ کرے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
اٹلی جانے کے لیے سگے بھائی کو قتل کروانے والی خاتون گرفتارNode ID: 724196