ریاض میں خوبصورت بازوں کا مقابلہ شروع
’ہر کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے باز کے مالک کو تین لاکھ ریال انعام دیا جائے گا‘ ( فوٹو: واس)
ریاض میں کنگ عبد العزیز فالکن فیسٹول کے تحت خوبصورت بازوں کا مقابلہ شروع ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 7 مختلف کیگریز میں تین اول پوزیشن آنے والے بازوں کے مالکان کو انعامات دیئے جائیں گے۔
ہر کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے باز کے مالک کو تین لاکھ، دوسری پوزیشن پر آنے والے باز کے مالک کو دو لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن پر ایک لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔
مقابلے میں باز کی استعداد اور صلاحیت کے علاوہ خوبصورتی کو بھی دیکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ عبد العزیز فیسٹول بازوں کی تربیت کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور قدیم عرب تہذیب کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہا ہے۔