العربیہ کے مطابق کیمپ کو جبل القدر آتش فشاں سے قربت کی وجہ سے ممتاز مقام دیا گیا ہے۔
اسے حال ہی میں انٹرنیشنل یونین آف جیو سائنسز اور ثقافتی تنظیم یونیسکو نے ایک سو ارضیاتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کیمپ جو کہ متعدد یونٹوں پر مشتمل ہے، اسے ارد گرد کے آتش فشاں خطوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ڈیزائن کیا گیا ہے، فطرت سے کوئی تعصب کیے بغیر زائرین کو کیمپ کے پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دی گئی ہے جن میں ریسرچ ٹور، لکڑی کی روشنی میں بیٹھ کر باربی کیو سے لطف اندوز ہونا، آتش فشاں پہاڑوں پر چلنا اور چڑھنا جیسے مواقع میسر ہوں گے۔
اس تناظر میں پراجیکٹ کے نگران فیصل القرنی نے کہا ہے کہ خیبر آتش فشاں کیمپ ایک مختلف اور منفرد تفریحی تجربہ پیش کرتا ہے، کیونکہ یہ کیمپ مملکت کے وسط میں واقع سب سے بڑا آتش فشاں گڑھا ہے۔
اس منفرد مقام نے اسے دنیا بھر میں ایڈونچر سے محبت کرنے والوں، تحقیق اور جستجو کے متلاشیوں اور محققین، سیاحت کے شوقین لوگوں اور ہائیکرز کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔
القرنی نے کہا ہے کہ خیبر آتش فشاں کیمپ پراجیکٹ ہر کسی کے لیے کھلا رہے گا۔ سیاح دن اور تاریخوں کا خود انتخاب کر سکتے ہیں اور آن لائن بکنگ کر اسکتے ہیں۔