بدھ اور جمعرات کو شہابیوں کی بارش ہوگی
’فجر کے وقت مناسب مقامات پر ایک گھنٹے دوران 120 شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
فلکی علوم کے ماہر ملہم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کو شہابیوں کی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ سال کی سب سے زیادہ بارش ہوگی‘۔
ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ ’بدھ اور جمعرات کو فجر کے وقت مناسب مقامات پر ایک گھنٹے دوران 120 شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی‘۔
’جبکہ شہروں کے قریب روشنی کے باعث ایک گھنٹے کے دوران 60 شہابیوں کی بارش کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کا مناسب ترین وقت فجر کے قریب ہے تاہم اس سال سورج غرب ہونے کے بعد سے ہی شہابیے دیکھے جاسکیں گے‘۔