اردنی فنکارہ پانچ عرب ملکوں میں یکساں مقبول، راز کیا ہے؟
اداکارہ صبا مبارک ریاض میں پیدا ہوئیں۔ (الامارات الیوم)
اردنی فنکارہ صبا مبارک نے پانچ عرب ملکوں میں یکساں مقبولیت حاصل کرکے شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا کردیا کہ آخر اس مقبولیت کا راز کیا ہے؟
الامارات الیوم کے مطابق صبا مبارک، رمضان 2023 کے لیے مصری ٹی وی سیریل تیار کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بین السطور‘ کے نام سے ایک سیریل بن رہا ہے جس میں ہیروئن کا کردار وہ نبھا رہی ہیں۔ اس میں وہ ایک خاتون اناؤنسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیریل میں مصر کے مشہور اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔‘
صبا مبارک نے بتایا کہ ’وہ عنبر سیریل 6 میں ایک لبنانی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایک اور سیریل میں عراقی لب و لہجے کی نمائندگی ان کے ذمے ہے۔ لیبیا اور تیونس کی شخصیات کی ترجمانی بھی انہیں ایک سیریل میں کرنا پڑ رہی ہے۔‘
صبا مبارک نے بتایا کہ ’دراصل 5 ممالک سے میرا گہرا رشتہ ہے۔ میں ریاض میں پیدا ہوئی۔ قاہرہ، متحدہ عرب امارات اور اردن میں پلی بڑھی۔‘
صبا کا کہنا ہے کہ ’یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد شام میں قیام کیا۔ میرا شوہر تیونس سے ہے۔ بیروت اور قاہرہ میں کام کرتی رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے مذکورہ پانچ ملکوں کے لب و لہجے میں گفتگو پر عبور ہے۔ میں جب بھی کسی ملک کی شخصیت کا کردار ادا کرتی ہوں تو اس کردار میں ڈوب کر اپنا کام کرتی ہوں۔ اس سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ ان پانچوں ملکوں سے میرا گہرا رشتہ ہے۔‘
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں