جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا حصہ بننے پر پُرجوش ہیں۔
جمعے کو پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈیوڈ ملر کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں صرف آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتا تھا کہ میں فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ سے وہاں آنے اور آپ سب سے پاکستان میں ملنے کے لیے انتظار نہیں ہو رہا۔‘
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 8: بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان بن گئےNode ID: 725816
-
پی ایس ایل 8: کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوا؟Node ID: 726121
ڈیوڈ ملر نے پی ایس ایل کو ’دنیا کی ایک بہترین‘ لیگ قرار دیا۔ جنوبی افریقی بیٹر اس بار ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈشن کے لیے پلیئرز کے ڈرافٹ جمعرات کو پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ہوئے جن میں چھ ٹیموں نے 61 ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کا چناؤ کیا۔
پلیئرز کے ڈرافٹ میں 500 سے زائد غیرملکی اور 450 سے زائد پاکستانی کھلاڑی شامل تھے۔
See you soon, @DavidMillerSA12! #HBLPSL8 l #HBLPSLDraft #SochHaiApki pic.twitter.com/XCMXuhCZTQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 16, 2022
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی پہلی پِک میں لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان کو لیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلایٹینم کیٹیگری میں سری لنکا کے سٹار ٹی20 پلیئر ونندو ہاسارنگا کو خریدا۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نسیم شاہ کو لینا چاہا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں دینے سے منع کر دیا تاہم ملتان سلطانز نے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ مِلر کو لے لیا۔
کراچی کنگز نے وکٹ کیپر کی کمی کو پورا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ جبکہ اسلام آباد یونائیڈڈ نے پہلی پِک میں سٹار انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں سری لنکن بیٹر بھنوکا راجاپکسا کو اور پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری میں ویسٹ انڈین پلیئر روؤمان پاول کو لیا ہے۔ پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری میں کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے کھلاڑی جوش لِٹل کو اپنی اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کی دوسری کیٹیگری کی پِک میں افغانستان کے رحمان اللہ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں ٹیموں کی پِک کیا رہی؟
پی ایس ایل کی ڈائمنڈ کی کیٹیگری کی پہلی پِک میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل الحق فاروقی کو ٹیم میں ڈرافٹ کیا ہے۔
پشاور زلمی نے بھی ڈائمنڈ ون کی کیٹیگری میں افغانستان کے ہی کھلاڑی مجیب الرحمان کو جبکہ دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ پِک میں وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم میں لیا۔
LAST round of the day! Supplementary Round 2 picks conclude our #HBLPSLDraft#HBLPSL8 I #SochHaiApki pic.twitter.com/ICMamgUW0u
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ڈائمنڈ ون کی پِک میں ویسٹ انڈین کھلاڑی اوڈین سمتھ کو لیا ہے۔
کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کی پہلی پِک میں انگلش بیٹر جیمز وِنس کو ٹیم میں خریدا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری کی دوسری باری میں بھی انگلینڈ کے ہی جیمز فُلر ٹیم میں لیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں ٹیموں نے کن کھلاڑیوں کو لیا؟
پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری کی پہلی پِک میں پشاور زلمی نے پاکستانی کھلاڑی دانش عزیز اور ارشد اقبال کو، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پاکستانی بیٹر احسان علی، لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل راؤںڈر سکندر رضا کو خریدا ہے۔
The Gold category comes to a close with some shaandaar picks! #HBLPSL8 l #SochHaiApki #HBLPSLDraft pic.twitter.com/jI0294xOHE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022