فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دینے کے بعد لیونل میسی کو کالے رنگ کا گاؤن (چوغہ) پہنایا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ سوالات کر رہے ہیں کہ میسی نے جو کالے رنگ کا ’گاؤن‘ پہن رکھا ہے وہ ہے کیا؟
عرب نیوز کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان نے جو چوغہ پہن رکھا تھا اسے عربی زبان میں ’بشت‘ کہا جاتا ہے اور خلیجی ممالک میں اسے متبرک سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
’بشت‘ کو صرف خصوصی مواقع پر پہنا جاتا ہے جیسے کہ شادی اور شاہی خاندان کے افراد اکثر اسے رسمی تقریبات میں بھی زیب تن کرتے ہیں اور اسے عرب ثقافت کی پہچان بھی سمجھا جاتا ہے۔
صدیوں سے خلیجی عرب ممالک بشمول عراق اور شمالی افریقی حصوں میں سیاست دان اور مذہبی سکالرز ’بشت‘ پہنتے آرہے ہیں اور یہ انہیں دیگر لوگوں سے ممتاز بناتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’بشت‘ کو عزت و احترام کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور اس کو بنانے میں جو صلاحیت درکار ہوتی ہے جو عرب ممالک میں ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی آ رہی ہے۔
Incase you're wondering, what HH @TamimBinHamad put on Messi?
Its called a 'Beshth' in Arabic (البيشت).
Members of Royal families wear it, Arabian warriors in the past used to wear it after a victory. In general people don't wear it, unless its a special occasion like a wedding. pic.twitter.com/2lxZOmtnvE— Omar Al Raisi (@Dantani) December 18, 2022