Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چور ’سحبان محایل‘ ہاؤسنگ سکیم کے مین ہولز کے ڈھکن لے اُڑے

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم چور ان آہنی ڈھکنوں کو فروخت کریں گے(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے عسیر صوبے کے شمال میں واقع ایک ہاؤسنگ سکیم سے سیوریج لائن کے مین ہولز کے ڈھکن چوری کر لیے گئے ہیں۔
جریدے ’سبق‘ کے مطابق یہ واردات نامعلوم افراد نے ’سحبان محایل‘ ہاؤسنگ سکیم میں کی۔
مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کیونکہ کسی بھی وقت ان کھلے مین ہولز کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے۔
’سحبان محایل‘ سکیم کے رہائشیوں اور وہاں سے گزرنے والوں نے ڈھکن چرانے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکریپ کا کاروبار کرنے والوں پر نگاہ رکھی جائے (فوٹو: سبق)

یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم چور ان آہنی ڈھکنوں کو فروخت کریں گے۔
ہاؤسنگ سکیم کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکریپ کا کاروبار کرنے والوں پر نگاہ رکھی جائے کیونکہ امکان ہے کہ یہ ڈھکن وہاں فروخت کیے جائیں گے۔

شیئر: