Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تجارت کی عمانی وزرا اور حکام سے ملاقاتیں

پانچ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 52.9 ارب ریال رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے حالیہ دنوں سلطنت عمان کے سرکاری دورے میں کئی عمانی وزرا اورحکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق ماجد القصبی جو جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے سربراہ بھی ہیں نےعمانی وزیر تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری قیس بن عبدالیوسف، وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البو سعیدی، وزیرخزانہ سلطان بن سالم الحبسی اور وزیراطلاعات عبداللہ بن الناصرالحرصی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیر نے عمان کے وژن 2040 پرعملدرآمد فالواپ یونٹ کے سربراہ خمیس بن سیف الجابری سے بھی ملاقات کی۔
عمان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین فیصل بن عبداللہ الرواس، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی صدر حلیمہ بنت راشد الزریہ سے بھی ملاقات کی ہے۔
ماجد القصبی نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور سعودی وژن 2030 عمان کے وژن 2040 سے پیدا ہونے والے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عمانی یوتھ سینٹر میں کاروباری افراد کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب اورعمان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پچھلے پانچ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 52.9 ارب ریال رہا ہے۔

شیئر: