پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف گذشتہ ہفتے اسلام آباد کی رہائشی اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور ان کے نکاح کے فوراً بعد ہی ان کی اہلیہ کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ منظر عام پر آنا شروع ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے حارث رؤف کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنہ مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں۔ ان کا اپنا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
حارث رؤف کے چار اوورز پر سب کی نظر کیوں؟Node ID: 711386
-
حارث رؤف ’انجری کے باعث‘ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہرNode ID: 723741
انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی کسی بھی قسم کے سکیم سے ہوشیار رہیں۔‘ پاکستانی فاسٹ بولر نے انہیں شادی کی مبارکباد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے حارث رؤف اور مزنہ کا نکاح جمعے کو ہوا تھا اور ان کی شادی میں شاہین شاہ آفریدی، عاقب جاوید اور شاہد آفریدی سمیت دیگر موجودہ کرکٹرز اور سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔
Hello everyone, I just want to make it clear that my wife, Muzna Masood Malik, is not on any social media platforms. She does not have an official account. Please be cautious of any scams. Thank you so much for all of your prayers and good wishes.
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 25, 2022