Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بیوہ خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد

پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں پیش آیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ایک بیوہ خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں کھیتوں سے ملنے والی ’بیوہ خاتون کی لاش کا سر اور نازک اعضا کٹے ہوئے ہیں۔‘
مقتولہ کی شناخت دیہ بھیل کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔
ایس ایچ او سنجھورو محمد جمن کھوسو نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی گئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹی ہے۔ 
میڈیکل ٹیم کے مطابق قتل کی واردات میں تیز دھار آلہ استعمال کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ جلد ہی واقعے میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

شیئر: