Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین فٹبال ٹیموں کا مقابلہ

’خواتین ٹیموں کا ٹورنامنٹ بدھ 11 جنوری کو الخبر میں ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین ٹیموں کا برادرانہ ٹورنامنٹ ہوگا جس کے لیے سعودی ٹیم نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موریشوس اور جزائر قمر کی خواتین ٹیموں کی شرکت سے منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ بدھ 11 جنوری کو الخبر میں ہوگا۔
سعودی خواتین ٹیم کا پہلا میچ موریشس  سے ہوگا، دوسرا میچ 15 جنوری کو جزائر قمر کے ساتھ جبکہ تیسرا میچ 19 جنوری کو پاکستانی خواتین ٹیم کے ساتھ ہوگا۔
سعودی ٹیم کی جرمن کوچ مونیکا سٹیپ نے سعودی قومی ٹیم کے لیے 25 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
سعودی قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے لیے مشرقی ریجن میں تیاریوں کا آغاز کردیاہے جبکہ  کوچ نے تمام کھلاڑیوں کو میچ کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔

شیئر: