’اونٹوں میں سرمایہ کاری دولت مندی کا مختصر راستہ ہے‘
’مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے اونٹوں کی قیمت 50 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
کنگ عبد العزیز اونٹ میلے کے ترجمان محمد الحربی نے کہا ہے کہ اونٹوں میں سرمایہ کاری دولت مندی کا تیز ترین راستہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بہترین اونٹ کامیاب اور فائدہ مند سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقابلوں میں جن اونٹوں کو شامل کیا جاتا ہے وہ سب زیادہ قیمتی ہیں‘۔
’مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے بعض اونٹوں کی قیمت 50 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دستیاب ریکارڈ کے مطابق سب سے مہنگی اونٹنی 30 ملین ریال میں فروخت ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میلے کے ضمن میں اونٹوں کی نیلامی بھی ہوتی ہے، روزانہ 18 ملین، 15 ملین اور 10 ملین ریال کی بولیاں لگتی ہیں‘۔