Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر آمنا سامنا: شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو نیا نام دے دیا

شاہ رخ کی فلم پٹھان کی 25 جنوری کو ریلیز متوقع ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سیلبرٹیز کی مقبول سرگرمی ’سوال و جواب‘ کا انعقاد کیا تو جہاں بہت سے سوالوں کے جوابات دیے وہیں اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی نیا نام دے ڈالا۔
بدھ کو ٹوئٹر پر ’آسک ایس آر کے‘ سیشن کے دوران شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ میں اس وقت ٹویٹس کا تبادلہ ہوا جب ایک صارف نے پوچھا کہ ’عالیہ انہیں ایس آر کیوں کہتی ہیں؟‘
اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’اس سے مراد سویٹ اور رومانٹک ہو سکتا ہے یا سینیئر اور ریسپیکٹڈ ہو یا ہو سکتا ہے کہ صرف شاہ رخ ہو۔‘
شاید بات یہاں ختم ہو جاتی لیکن عالیہ بھٹ اس مرحلے پر گفتگو میں شامل ہوئیں تو بتایا کہ وہ جب شاہ رخ کو ’ایس آر‘ کہتی ہیں تو اس سے کیا مراد ہوتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’سویٹ اور ریسپیکٹڈ جیسا۔۔۔۔۔لیکن 25 جنوری سے میں آپ کو پٹھان کہوں گی۔ دیکھیں میں کتنی کری ایٹو ہوں نا۔‘
عالیہ کی ٹویٹ کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ڈن چھوٹی۔ اور میں اب آپ کو چھوٹی امی بھٹ کپور بلاؤں گا۔‘
مختلف صارفین نے شاہ رخ خان کی فلموں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے جاننا چاہا کہ ’بازی گر ٹو اور رام جانے ٹو کب متوقع ہیں۔‘

بینکنگ ٹرانزیکشن کے لیے استعمال ہونے والے ’ون ٹائم پاس ورڈ‘ سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ ’او ٹی پی‘ شیئر کر دیں تو جواب میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’جب آرڈر کریں تو وینڈرز انہیں سامان بھیج دیتے ہیں۔‘

پاکستانی ٹویپ عبدالغفار نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے تناظر میں انہیں تجویز دی کہ ’خان صاحب پٹھان فلم کے لیے پشاور کے دورے کے بارے میں کیا خیال ہے۔‘

شاہ رخ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا حالیہ سیشن ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب 25 جنوری کو ان کی فلم سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
اپنی گفتگو کے دوران شاہ رخ نے فلم ’پٹھان‘ کی ساتھی اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا ذکر کیا تو انہیں بھی سراہا۔

شیئر: