Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

25 موٹر سائیکل سوار پاکستان سے سعودی عرب روانہ

’موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
پاکستان کے شہر لاہور سے 25 موٹر سائیکل سوار نواجوان سعودی عرب کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے‘۔
’وہ اس سفر میں 14 ہزار کلو میٹر کی مسافت طے کرکے دنیا کو محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیں گے‘۔
’موٹر سائیکل سوار نوجوان جن ممالک سے گزریں گے وہاں پاکستان سے بھائی چارگی کا پیغام پہنچائیں گے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان نوجوان مقدس مقامات کی زیارت کریں گے‘۔

شیئر: