Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بجٹ خسارہ پو را کرنے کیلئے قرضے لیے'

کراچی ..وزارت خزانہ نے معاشی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق آمدنی میں کمی اورسود کی ادائیگی کے بوجھ میں اضافے سے بجٹ خسارے نے پھر معیشت کوجکڑلیا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں مالیاتی خسارے کا ہدف 1278 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم 3ماہ قبل ہی یہ 1238 ارب روپے پر پہنچ گیا ۔ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ملکی ذرائع سے 1018ارب روپے اور غیرملکی ذرائع سے 220ارب روپے قرضہ حاصل کیا گیا۔ موجودہ حکومت بجٹ خسارہ 8فیصد سے کم کرکے 4.6فیصد تک لانے میں کامیاب ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق حکومتی قرضوں پر1094ارب روپے سودکی ادائیگی کی گئی۔ اس دوران دفاعی شعبے میں 535ارب اور ترقیاتی کاموں سمیت نیٹ لینڈنگ پر 769ارب روپے خرچ کئے گئے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پہلی تین سہ ماہی کے دوران مجموعی حکومتی آمدنی 3145ارب روپے تک محدود رہی۔ ٹیکس وصولیوں کی مد میں 2964ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 451ارب روپے وصول کئے گئے۔ اس دوران صوبوں نے وفاق کو 137 ارب روپے کا فاضل بجٹ بھی دیا۔

شیئر: