حج درخواست کی منظوری اقساط کی ادائیگی سے مشروط
امسال داخلی عازمین کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کی حج درخواست کی حتمی منظوری اقساط کی مکمل ادائیگی کی صورت میں ہی ہوگی ۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے امسال داخلی عازمین کےلیے مختلف حج پیکیجز مقرر کیے ہیں جن کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
داخلی عازمین حج کے لیے سب سے کم پیکیج 3 ہزار465 ریال ہے جبکہ 7037 دوسرا پیکیج ،تیسرا 9214 اورچوتھا پیکیج 11435 ریال کا ہے۔
وزارت کی جانب سے امسال پیکیجزکی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے وزارت حج نے وضاحت کی ہے کہ تمام اقساط وقت مقررہ پرادا کی جائیں۔
تمام اقساط کی ادائیگی کے بعد ہی درخواست کی حتمی منظوری جاری کی جائے گی۔ قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں کنفرمیشن نہیں کی جائے گی اوربکنگ مسترد کردی جائے گی۔