Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کنگ سلمان امدادی مرکز کی یمن اور لبنان میں بے گھر افراد کی مدد

 تنظیم نے یمن کے مکلہ شہر میں قائم ابن سینا ہسپتال میں نیورو سرجری کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البیز نے گزشتہ روز منگل کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجات مختار سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ضرورت مند گروپوں کی مدد کے لیے ادویات، زراعت اور ماحولیات میں نیوکلیئر ایپلی کیشنز کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا۔
کنگ سلمان مرکز اس ہفتے یمن اور لبنان میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
 تنظیم نے یمن کے مکلہ شہر میں قائم ابن سینا ہسپتال میں نیورو سرجری کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا ہے جس میں 71  کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یمن کے شہر ماریب میں وزارت صحت عامہ اور آبادی کو دی گئی طبی امداد میں گردوں کے ڈائیلاسز کے آلات کی فراہمی بھی شامل ہے۔
 کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے ماریب میں بے گھر افراد کو کھجوروں کے 3000 کارٹن تقسیم کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 18000 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں بے گھر افراد کے دُکھوں کو کم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے امدادی مرکز کی جانب سے لبنان کے کیمپوں میں بسے شامی اور لبنانی پناہ گزینوں کو موسمِ سرما کے کپڑوں کے 1200 واؤچر بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

شیئر: