سوشل میڈیا سٹار عزیز الاحمد انتقال کرگئے
’ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی‘ ( فوٹو: عاجل)
شامی سوشل میڈیا سٹار عزیز الاحمد کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 27 برس تھی اور ان کے ہزاروں فالورز تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عزیز الأحمد کو ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی۔
وہ پیدائشی طور پر اس مرض کا شکار ہوگئے تاہم بیماری کے باوجود وہ کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔
اپنے قد کاٹھ اور ظرافت طبع کے صحت کے حالات کے باعث ہزاروں لوگوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ان کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیاہے۔