Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لین کی پابندی نہ کرنے والا ڈرائیور گرفتار

’نگران کیمروں کی مدد سے مذکور ہ ڈرائیور کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک ریاض نے شہر کی ایک اہم شاہراہ پر لین کی پابندی نہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص پر ٹریفک قوانین کے مطابق معاملہ کرتے ہوئے جرمانہ کیا گیا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے پر خطر طریقے سے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے‘۔
’نگران کیمروں کی مدد سے مذکور ہ ڈرائیور کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہے اور گشتی پولیس کے ذریعہ اسے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’شاہراہوں پر لین کی پابندی کرنا اور ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک منتقل ہونے کے لیے سلامتی کے اصولوں پر عمل نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔

شیئر: