پاکستانی سوشل میڈیا پر مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی بچوں کو آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل ہے جس پر شیئر کرنے والوں کی جانب سے مختلف تبصرے اور سوالات کیے جا رہے ہیں۔
سوموار کو لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے بچوں میں سے ایک بچے کی شرٹ اور ایک کے ہاتھ پر دستخط کیے ہیں۔
ویڈیو کلپ شیئر کرنے والوں میں سے کچھ سوشل میڈیا صارفین نواز شریف کے آٹوگراف والی شرٹ کی قیمت کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر ہینڈل پاک افیئر پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ ’میاں نواز شریف شرٹ سائن کر رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ کتنے کی بِک سکتی ہے؟‘
میاں نواز شریف شرٹ سائن کر ر ہے. آپ کے خیال میں یہ کتنے کی بک سکتی ہے؟ pic.twitter.com/P1QwzOlIi4
— Pak Affairs (@realpakaffairs) January 23, 2023
حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ ’ خوش قسمت ہیں یہ بچے جنہیں میاں صاحب کا آٹوگراف ملا۔‘
خوش قسمت ہیں یہ بچے جنہیں میاں صاحب کا آٹوگراف ملا pic.twitter.com/9p0HDSgKAT
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 23, 2023
ٹوئٹر یوزر بشرٰی شاہ نواز شریف کے اس عمل کو سابق وزیراعظم عمران خان کی نقل قرار دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’عمران خان کی نقل، نواز شریف نے دستخط کے لیے شرٹ ڈھونڈ لی۔ اچھا بتائیں، آپ میں کون کون نواز شریف کی دستخط شدہ شرٹ لینا چاہے گا اورکتنے روپے میں؟‘
عمران خان کی نقل!
نواز شریف نے دستخط کے لئے شرٹ ڈھونڈ لی
اچھا بتائیں،آپ میں کون کون نواز شریف کی دستخط شدہ شرٹ لینا چاہے گا اورکتنے روپے میں؟#ElectricityShutDown #Lahore #MissionMajnu
#BBCDocumentary #ShadabKhan #PSL2023 #MissionMajnureview People with 100% pic.twitter.com/tvTaK9pGy1— Bushra Shah (@BushraS64978244) January 23, 2023
سوشل میڈیا صارف قدیر نیاز لنگڑیال نواز شریف، مریم نواز مینشن کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کی دستخط شدہ شرٹ کی 10 لاکھ قیمت لگاتا ہوں، کیا یہ شرٹ مجھے مل سکتی ہے؟‘
میں "قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب" کی دستخط شدہ شرٹ کی دس لاکھ قیمت لگاتا ہوں،
کیا یہ شرٹ مجھے مل سکتی ہے؟؟؟
پلیز رہنمائی فرما دیں۔@MaryamNSharif@HassanNawazSha1@NawazSharifMNS@CMShehbaz@HamzaSS@HassanAyub82@AzmaBokhariPMLN@SaniaaAshiq@KhSaad_Rafique https://t.co/lvlhT89pdk— Qadeer Niaz Langrial (@QadeerLnagrial) January 23, 2023
ٹوئٹر صارف عادل اقبال ملک نواز شریف کے دستخط کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’ نواز سریف نے اپنے پرستاروں کی شرٹ پر دستخط کر دیے، اس موقع پر مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’عمران خان اکثر اپنے فینز کی شرٹ پر آٹوگراف دیتے رہتے ہیں۔‘
نواز شریف نے اپنے پرستار کی شرٹ پر دستخط کر دئیے ۔ اس موقع پر @MaryamNSharif بھی موجود تھیں۔
عمران خان اکثر اپنے فئنز کو آٹو گراف شرٹ پر دیتے رہتے ہیں #PTIOfficial #PMLN pic.twitter.com/XXhxs7SzCp— Adil Iqbal Malik (@786Adiliqbal) January 23, 2023
راشد نصراللہ نے لکھا کہ ’پاکستان سے آئے بچوں کا قائد مسلم لیگ ن سے والہانہ اظہار محبت، بچوں نے نواز شریف صاحب سے آٹو گراف لیا۔ پوری قوم کے دل میں نواز شریف صاحب کی محبت رچ بس چکی ہے۔‘
پاکستان سے آئے بچوں کا قائد مسلم لیگ ن سے والہانہ اظہار محبت، بچوں نے نواز شریف صاحب سے آٹو گراف لیا۔ پوری قوم کے دل میں نواز شریف صاحب کی محبت رچ بس چکی ہے۔ pic.twitter.com/YSTMxOzJjc
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) January 23, 2023
ایک اور صارف اقرا ملک نے لکھا کہ ’ہاں بھائی اِس شرٹ کی بولی لگاتے ہیں کون خریدے گا۔‘
ہاں بھائی اس شرٹ کی بولی لگاتے ہیں کون خریدے گا۔
نواز شریف کے دستخط والی شرٹ pic.twitter.com/cRx1mqhZHK
— Iqramalik (@awwanzadi) January 23, 2023