Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 26 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24روپے 54 پیسے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک ہی دن میں 24روپے .54 پیسے کے اضافے کے بعد 255.43 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 230.89روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 68.04، اماراتی درہم 69.54، کویتی دینار 837.15 ، عمانی ریال 664.32، بحرینی دینار 677.50 اور قطری ریال کی قدر 69.90 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 316.60 اور یورو کی قدر 278.83 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 253.5 اور قیمت فروخت 255، سعودی ریال کی قیمت خرید 66.7 اور قیمت فروخت 68.3 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.7 اور قیمت فروخت 69.3 روپے رہی۔

 

شیئر: