انڈیا کے سنگر کیلاش کھیر پر کنسرٹ میں شریک تماشائیوں کی جانب سے پانی کی بوتلیں پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق کیلاش کھیر ریاست کرناٹک کے علاقے ہیمپی میں کنسرٹ کے دوران پرفارم کر رہے تھے کہ ان پر تماشائیوں نے کناڈا زبان کے بجائے ہندی میں گانے پر بوتلیں پھینک دیں۔
مزید پڑھیں
-
واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ میں ’زندگی کے رنگوں سے بھرپور پاکستان‘
Node ID: 738406
-
سلمان خان ہر عہد کے عظیم ترین اداکار ہیں: شاہ رخ خان
Node ID: 738516
-
کرن جوہر ہمیشہ بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں: فرح خان
Node ID: 738726
کیلاش کھیر کرناٹک میں منقعدہ سالانہ سرکاری تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے ہندی زبان میں کئی گانے گائے جس کے بعد حاضرین میں موجود کچھ افراد طیش میں آگئے اور انہوں نے گلوکار سے کناڈا زبان میں گانے کا مطالبہ کیا، پھر ان پر بوتلیں پھینکیں۔
تاہم کیلاش کھیر اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔
49 سالہ گلوکار پر جب بوتلیں پھینکی گئیں تو وہ اس وقت 2009 میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کا گانا ’تو جانے نہ‘ گا رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کو نظر انداز کرتے ہوئے گانا جاری رکھا۔
میڈیا کے رپورٹس کے مطابق کیلاش کھیر پر بوتلیں پھینکنے والے تماشائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Noted singer #KailashKher was attacked on Sunday evening at the Hampi Utsav in Karnataka. He was performing ‘Ajab Prem Ki Ghazab Kahani's Tu Jaane Na’ song when two men attacked him with bottles.
As per reports, the miscreants demanded the singer to sing and talk in Kannada. pic.twitter.com/XuDFZKGkCn
— truth. (@thetruthin) January 30, 2023