Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرالکاہل میں کوکین کی بڑی مقدار ضبط، ’نیوزی لینڈ کے لیے 30 سال تک کافی‘

حکام کے مطابق منشیات کو بحرالکاہل میں ایک ’تیرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ‘ پر گرایا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے بحرالکاہل میں تیرتی ہوئی منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ہے جس میں موجود کوکین نیوزی لینڈ کے لیے 30 سال تک کافی ہے۔ 
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کو نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ منشیات کی اس کھیپ کا وزن تین اعشاریہ دو ٹن ہے اور اس کی مالیت 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’نیوزی لینڈ کی ایجنسیوں نے غیرقانونی منشیات کی سب سے بڑی کھیپ دریافت کی ہے۔‘
حکام کا خیال ہے کہ منشیات کو بحرالکاہل میں ایک ’تیرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ‘ پر گرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں اٹھا کر آسٹریلیا لے جایا جانا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتنی بڑی کھیپ کے گرد جال باندھا گیا تھا۔
پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹر کا کہنا تھا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ اس کھیپ کی منزل آسٹریلیا تھی جہاں یہ ایک برس کی مارکیٹ ڈیمانڈ کے لیے کافی ہو گی۔‘
’یہ اس سے زیادہ ہے جو نیوزی لینڈ 30 برسوں میں استعمال کرے گا۔‘

نیوزی لینڈ کے پولیس کمشنر کے مطابق منشیات کی مالیت 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

’فائیو آئیز‘ الائنس کی مدد سے ایک نیول بوٹ جو نیوزی لینڈ کے شمال مغرب میں سینکڑوں کلومیٹر دور جا رہی تھی، یہ کھیپ پکڑی۔
کئی دہائیوں پرانا ’فائیو آئیز‘ اتحاد ایک انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک ہے جو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے۔
حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ منشیات کہاں سے آئی تھیں۔

شیئر: