Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سب سے بڑا اماراتی فیلڈ ہسپتال

50 بستروں پر مشتمل ہسپتال چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پرقائم کیا گیا ہے(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ غازی عنتاب علاقے میں سب سے بڑے فیلڈ ہسپتال کا آغاز کیا ہے۔ 
 امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی’ وام‘ کے مطابق 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال چالیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔
فیلڈ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے چار بستر شامل ہیں۔ یہ ترکیہ میں انسانی امداد مشن کے حوالے سے قائم کیا جانے والا پہلا اور سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال ہے۔ اس میں پیچیدہ  اور بڑے آپریشن بھی کیے جاسکیں گے۔
ترکیہ میں متعین اماراتی سفیر سعید الظاہری اور ترک عہدیدار ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
سعید الظاہری نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی فوری ضروریات کی نشاندہی کے لیے ترکیہ کے سرکاری اداروں سے رابطہ ہے۔
فیلڈ ہسپتال کے کمانڈر بریگیڈیئرعبدللہ الغیثی نے بتایا کہ ہسپتال میں تمام ضروری سیکشن قائم کیے گئے ہیں۔ ہسپتال میں مختلف امراض کے ماہر پندرہ ڈاکٹر، 60 نرسیں اور تکنیکی کارکن تعینات ہیں۔

شیئر: