Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 14 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 269.44 روپے تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2.10 روپے کی کمی ہوئی ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی نئی قیمت 267.34 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 269.44 روپے تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 71.24، اماراتی درہم 72.78، بحرینی دینار 709.27، عمانی ریال 695.29، کویتی دینار 873.92 اور قطری ریال کی قیمت 73.16 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 14 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 271 اور قیمت فروخت 274 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 71.50 اور قیمت فروخت 72.50 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 74.30 اور قیمت فروخت 75 روپے رہی۔

شیئر: