Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کتنی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے؟

رقم یا سونا وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے (فوٹو: ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات آنے والوں سے کہا  ہے کہ ’وہ اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھر اور سونے و چاندی کا اقرارنامہ جمع کرائیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم  یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اقرارنامہ جمع کرانا ضروری ہوگا۔‘ 
 امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق ’کسی بھی فیملی کو مجموعی طور پرامارات آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے۔‘
’رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ فیملی کے 18 برس سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا۔‘

شیئر: