Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کراچی پولیس آفس پر دہشتگروں کے حملے کی مذمت

سعودی سفارت خانے نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جان سے جانے والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس آفس پر جمعے کو ہونے والے دہشت گردوں کی حملے کی مذمت کی ہے۔
سنیچر پاکستان میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں لکھا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مملکت سعودی عرب کا سفارت خانہ کراچی پولیس آٖفس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سفارت خانہ اس طرح کے جرائم اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘
’سفارت خانہ اس حملے میں جان سے جانے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔‘

شیئر: