ریاض میں سپیس ایگزیبیوشن کا اختتام کل ہوگا
اتوار 19 فروری 2023 10:08
’فضائی علوم کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں سپیس ایگزیبیوشن کا انعقاد جاری ہے جس کا اختتام کل 20 فروری ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایگزیبیوشن کا آغاز 22 جنوری کو ہوا تھا۔
ایگزیبیوشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایگزیبیوشن کا اہتمام ریاض رایل کمیشن، کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سپیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے ہوا ہے‘۔
’ایگزیبیوشن میں سپیس کا انتہائی دلچسپ انداز میں تعارف کرایا گیا ہے جس میں فضائی علوم کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع مل سکتا ہے‘۔
’ایگزیبیوشن میں عوام الناس کو فضا میں چلنے، مریخ کو قریب سے دیکھنے اور کشش کے بغیر زندگی گزارنے کا تجربہ ہوگا‘۔
’ایگزبیوشن صبح 10 سے رات 12 بجے تک کھلا ہے جس میں عوام الناس جاسکتے ہیں‘۔