Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام سکول میں غیرملکیوں کو عربی سکھانے کے لیے پہلی بار کمپیوٹر لیب کا استعمال

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ عبدالرحمان السدیس نے لیب کا افتتاح کیا (فوٹو: حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)
مسجد الحرام کے سکول میں غیرملکیوں کو عربی زبان سکھانے کے لیے پہلی بار کمپیوٹر لیب استعمال کی جائے گی۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلٰی شیخ عبدالرحمان السدیس نے افتتاح کر دیا ہے۔ 

یہ سعودی ویژن 2030 اور ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ ہے (فوٹو: حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ سکول جسے ’معھد الحرم المکی الشریف‘ کہا جاتا ہے۔ غیرملکی اور سعودی طلبہ کو دینیات کی تعلیم دینے کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔
سکول انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ سعودی وژن 2030 اور ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ وسائل و ذرائع متعارف کرائے جائیں۔ نیا تعلیمی نظام نافذ کیا جائے اور تعلیمی پیغام کی ادائیگی میں موثر کردارادا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سسٹم سے کام لیا جائے۔ 


طلبہ کو تمام بنیادی امور سے واقف کرایا جائے گا۔ (فوٹو: حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ)

ڈاکٹر السدیس نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ’حرم مکی سکول میں غیر عربوں کو عربی زبان کی تعلیم و تدریس کے لیے کمپیوٹر لیب سے کام لیا جائے گا۔‘ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’قرآن پاک کی عمدہ تلاوت سکھانے، غیر عربوں کو عربی زبان کا ماہر بنانے کے لیے کمپیوٹر سے بھرپور استفادہ ہو گا۔ اس حوالے سے متعدد پروگرام تیار کر لیے گئے ہیں۔ سکول اساتذہ کو تعلیم و تدریس میں کمپیوٹر سے استفادے کے کورس کرائے گئے ہیں۔ طلبہ کو بھی اس حوالے سے تمام بنیادی امور سے واقف کرایا جائے گا۔‘ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: