پاکستان کے پہلے صدر غلام محمد کے دورہ سعودی عرب اور شاہ عبدالعزیز سے ان کی ملاقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے نوجوانوں کے لیے شارٹ ویڈیو مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
جمعے کو پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ’مارچ 1953 میں، پاکستان کے پہلے صدر جناب غلام محمد کے دورہ سعودی عرب اور شاہ عبدالعزیز سے ان کی ملاقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک شارٹ ویڈیو مقابلے کا اعلان کرتے ہیں۔‘
مارچ 1953 میں، پاکستان کے پہلے صدر جناب غلام محمد کے دورہ سعودی عرب، اور شاہ عبدالعزیز سے ان کی ملاقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک شارٹ وڈیو مقابلے کا اعلان کرتے ہیں۔
تفصیلات اشتہار میں
سب کے لیے نیک خواہشات۔ href="https://t.co/IevO1gMHI1">pic.twitter.com/IevO1gMHI1— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) February 24, 2023
’پاکستان سعودی عرب تعلقات‘ کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔
-
مقابلے میں شرکت کرنے والوں کی عمر کی حد 30 سال رکھی گئی ہے۔
-
ویڈیو کا دورانیہ دو منٹ سے زیادہ نہ ہو۔
-
ویڈیو مرکزی عنوان کے متعلق ہو۔
-
ویڈیو کے لیے عربی، اُردو، اور انگریزی میں سے کسی بھی زبان کا انتخاب کی جا سکتا ہے۔
-
ویڈیو بھیجنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2023 ہے۔
شارٹ ویڈیو مقابلے میں جیتنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
-
پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار کو 2000 ڈالرز سے نوازا جائے گا۔
-
دوسرا انعام 1500 ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو 1000 ڈالر سے نوازا جائے گا۔
-
چوتھے نمبر سے دسویں نمبر تک ہر کامیاب امیدوار کو 500 ڈالر انعام دیا جائے گا۔