Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لکڑ بھگا گھر میں رکھنے پر شہری گرفتار

مقررہ سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ماحولیاتی سلامتی فورس نے ریاض ریجن میں ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے جو اپنے یہاں غیرقانونی طریقے سے ایک لکڑ بھگا پالے ہوئے تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ماحولیاتی فورس کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری کو جنگلی حیاتیات کی خلاف ورزی پر مقررہ سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘
جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز سے رابطہ کر کے جانور اس کی تحویل میں دیا گیا۔
ماحولیاتی سلامتی فورس کا کہنا ہے کہ ’ایسے جانوروں کو گھروں میں پالنا جن کی نسل ختم ہو رہی ہو قابل سزا عمل ہے۔‘
’اس پر تین کروڑ ریال کا جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا ہے۔ دونوں سزا میں سے کسی ایک پر اکتفا کیا جا سکتا ہے۔‘
بیان میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی گئی کہ ’اگر کسی کے علم میں نایاب نسل کے جانور کے حوالے سے یہ بات آئے کہ مقامی شہری یا غیر ملکی اسے اپنے یہاں رکھے ہوئے ہے تو اس کی رپورٹ کی جائے۔‘

شیئر: