Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ میں ایک خاتون سمیت چار سعودی باکسروں کی جیت

درعیہ میں ہونے والے باکسنگ مقابلے کے دوران ایک خاتون سمیت 4 سعودی باکسروں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلی سعودی باکسر خاتون رغد النعیمی نے اپنی حریف باربچوال اوکیڈا کو ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
اسی طرح سعودی باکسر زیاد مجرشی نے اپنے حریف فلیپ وانساکو تیسرے راؤنڈ میں ہرادیا۔
تیسرے مقابلے میں سعودی باکسر سلمان حمادہ نے اپنی حریف فلیپ دیوا پر جبکہ زیادہ معلوف نے رونالڈ ماٹیز پر غلبہ پایا ہے۔
فتح حاصل کرنے پر سعودی باکسر خاتون رغد النعیمی نے کہا ہے کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں پہلی سعودی خاتون باکسر ہوں جو کسی عالمی مقابلے میں حصہ لے رہی ہے‘۔
’میں اپنی فتح سعودی عرب اور شہریوں کو تحفہ کرتی ہوں اور امید رکھتی ہوں کہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کروں گی‘۔
واضح رہے کہ درعیہ میں منعقد ہونے والے باکسنگ کے مقابلے میں متعدد غیر ملکی باکسر بھی شریک ہیں۔
سعودی وژن 2030 کی روح کے مطابق سعودی عرب کو کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں کے مرکز کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

شیئر: