Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی ویانا کے ارچ بشپ کی ملاقات

’ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی  نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے  ویانا کے کارڈینل آرچ بشپ ڈاکٹر کرسٹوف شونبرن نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
 سعودی عرب اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون اور موثر رابطے کو مضبوط بنانے، نفرت اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور بقائے باہمی کے جذبے کو پھیلانے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزارت خارجہ میں سفارتی امور کی سیکریٹری سارہ بنت عبد الرحمن السید بھی موجود تھیں۔
کارڈینل ڈاکٹر شونبرن نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے امن، محبت اور انصاف کو پھیلانے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ آرچ بشپ ان دنوں ویٹی کن سے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔

شیئر: