سپیس ایکس نے ایک عرب سمیت چار خلا بازوں کو ناسا کے انٹرنیشنل خلائی سٹیشن کے لیے روانہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ناسا کے خلائی سٹیشن میں ایک ماہ کے طویل دورانیے کے لیے بھیجے گئے افراد میں پہلی بار کوئی عرب خلا نورد شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
انسان کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ، ناسا دوسری بار کوشش کرے گاNode ID: 696836
-
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کا سعودی عرب کی فضا سے گزرNode ID: 717976
-
ناسا کا 38 سال پُرانا سیٹلائٹ زمین پر گِر گیا تو کیا ہو گا؟Node ID: 732301
چار خلابازوں کو لے کر فالکن راکٹ جمعرات کو نصف شب کے بعد کینیڈی سپیس سینٹر سے اٹھا اور مشرقی ساحل کی طرف جاتے ہوئے فضا کو روشن کرتا چلا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے تقریباً 80 تماشائیوں نے لانچنگ سائٹ سے یہ منظر دیکھا۔
اماراتی خلا نورد سلطان النیادی خلا میں جانے والے دوسرے اماراتی شہری ہیں۔
Live coverage of the launch of the longest Arab space mission in history, a 6-month mission carried out by astronaut Sultan AlNeyadi aboard the International Space Station as part of Crew-6.https://t.co/Hgatx0jYTk#UAE2Space#TheLongestArabSpaceMission #WamNews
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) March 2, 2023
دبئی اور متحدہ عرب امارات کے دیگر مقامات میں سکولوں اور دفاتر نے اس لانچ کو براہ راست نشر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ ڈریگن کیپسول کی رائیڈ کو بھی نشر کیا جائے گا جو جمعے کو خلائی سٹیشن پر ہو گی۔
اس مشن میں ناسا کے اسٹیفن بوون (نیوی کے ایک ریٹائرڈ سب میرین ہیں اور انہوں نے تین خلائی شٹل پروازیں کی ہیں)، وارن ’ووڈی‘ ہوبرگ (میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سابق ریسرچ سائنس دان) اور (روسی فضائیہ کے ایک ریٹائر اہلکار) آندرے فیدائیف شامل ہیں۔
قبل ازیں پیر کو فالکن راکٹ کے انجن کے اگنیشن سسٹم میں فلٹر بند ہونے کی وجہ سے اسے لانچ کرنے کی پہلی کوشش روک دی گئی تھی۔
سلطان النیادی کون ہیں؟
سلطان النیادی ایک کمیونیکیشن انجینئر ہیں۔ انہوں نے پہلے اماراتی خلاباز حزا المنصوری کے لیے بیک اَپ کے طور پر کام کیا تھا۔ حزا المنصوری 2019 میں روسی راکٹ پر ایک ہفتے کے طویل دورے کے لیے خلائی سٹیشن پہنچے تھے۔ سلطان النیادی کی سپیس ایکس فلائٹ کے ٹکٹ کی ادائیگی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کی ہے۔
امارات کے پاس پہلے سے ہی ایک خلائی جہاز ہے جو مریخ کے گرد چکر لگا رہا ہے اور ایک مِنی روور جاپانی لینڈر پر چاند پر سواری کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے دو نئے خلاباز ہیوسٹن میں ناسا کے نئے خلابازوں کے ساتھ تربیت لے رہے ہیں۔
