Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی ٹیم کی بروقت مداخلت، پاکستانی زائرکی دل کی حرکت بحال

زائرکے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زیادہ وقت کےلیے رک گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں سریع الحرکت طبی ٹیم نے مسجد نبوی کے صحن میں ایک پاکستانی عمرہ زائرکی زندگی بچا نے میں اہم کردار ادا کیا۔ امراض قلب میں مبتلا زائرکے دل کی حرکت 10 منٹ سے زیادہ مدت تک بند ہوگئی تھی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ کے ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک معمرزائربے ہوش ہوگیا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی فوری طورپرطبی ٹیم جائے حادثہ پرپہنچ گئی۔ زائرکے طبی معائنہ سے معلوم ہوا کہ اس کے دل کی حرکت بند ہوگئی ہے۔
طبی عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی جس سے اس کی دل کی حرکت بحال ہوگئی۔ معمر زائرکی عمر 70 برس سے زائد بتائی جاتی ہے۔
متاثرہ زائر کی حالت بہترہونے پراس کا مکمل طبی معائنہ کرنے کےلیے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد درکارضروری ادویات فراہم کردی گئی۔

شیئر: