Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلی انٹرنیشنل لا فرم کو پرمٹ جاری

 کانفرنس میں قانونی ماہرین کے ساتھ دنیا  بھر سے 400 افراد شریک ہیں( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر انصاف ولید محمد الصمانی نے سعودی عرب میں پہلی انٹرنیشنل لا فرم کو پرمٹ جاری کیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق  سعودی وزیر انصاف نے اتوار کو ریاض میں بین الاقوامی انصاف کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ کانفرنس کے دو نکاتی مقاصد ہیں۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ عدل وانصاف کی تمام کارروائی ڈیجیٹل سسٹم سے کی جائے۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ انصاف تک رسائی میں سہولتیں دی جائیں۔
ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں 30 ممالک کے قانونی ماہرین کے ساتھ دنیا  بھر سے 400 افراد شریک ہیں۔
سعودی وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ’ عدل وانصاف کے شعبے میں دنیا بھر کے  مختلف ملکوں کے تجربات اور معلومات کے تبادلے سے عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا‘۔
انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ’‘عدل وانصاف کے لیے کام کرنے والے اداروں کے درمیان  شراکت داری قائم ہو۔ تمام ادارے عدل وانصاف کے وسائل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں‘۔
ولید محمد الصمانی کا کنا تھا کہ ’کانفرنس کا سلوگن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف تک رسائی تک آسانی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں قانون اورعدل و انصاف کے شعبے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں۔ تمام ممالک کو ڈیجیٹل تبدیلی اپنانا ہوگی۔ مستقبل قریب میں ڈیجیٹل تبدیلی مملکت کے ہر شعبے میں آئے گی۔ خصوصا قانون اور انصاف کے شعبے کی شناخت ڈیجیٹل تبدیلی ہوگی‘۔
وزیر انصاف نے مزید کہا کہ ’ممکت میں آن لائن وڈیو لنک کے ذریعے ساٹھ لاکھ کیسز سنے گئے ہیں۔ عدالتوں نے 20 لاکھ فیصلے صادر کیے۔ ورچوئل ایگزیکٹیو کورٹ ہر سال 40 لاکھ درخواستیں نمٹا رہی ہیں درخواست نمٹانے میں پانچ دن سے زیادہ  نہیں لگتے‘۔

شیئر: