سعودی مجلس شوری نے ماحول دوست ہائیڈروجن انرجی کے شعبے میں چین اور سعودی عرب کے درمیان طے ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مجلس شوری کا اجلاس نائب صدر ڈاکٹر مشعل السلمی کی زیر صدارت ہوا ہے۔
ارکان شوری نے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشت کے مسودوں پر خصوصی کمیٹیوں کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔
قانون کے شعبے میں مصر کی ریاستی کونسل اور مملکت میں پبلک منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔
شوری نے ثقافت کے شعبے میں تعاون کے حوالے مراکش کے ساتھ مفاہمنی یادداشت کی منظوری دی ہے۔