سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر مقرر کرنے کا نوٹی فیکیش جاری کر دیا گیا ہے۔
منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چوہدری پرویز الٰہی کے تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹی فیکیشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’رجیم چینج کے بعد سے اب تک عمران کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے چوہدری پرویز الٰہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر ہو گئے ہیں۔‘
عمران خان کی جانب سے پرویز الٰہی کو پارٹی صدر مقرر کرنے کے فیصلے پر چوہدری پرویز الٰہی نے پیغام جاری کیا ہے۔
رجیم چینج کے بعد سے اب تک چئیرمین عمران اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے چوہدری پرویز الہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر ۔
نوٹیفکیشن جاری ! pic.twitter.com/BUiZIwSOWl— PTI (@PTIofficial) March 7, 2023
پرویز الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس کے لیے میں ان کا شکرگزار ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان ملک میں آئین، قانون اور عام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔‘
عمران خان نے جو اعتماد کیا اس کیلئے شکرگزار ہوں۔عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد کریں گے۔عمران خان ملک میں آئین اورقانون اورعام آدمی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان کا راستہ روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں۔ pic.twitter.com/mEEOfKFBmj
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) March 7, 2023
سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے پی ٹی آئی کے صدر مقرر ہونے پر پاکستانی سوشل میڈیا پر سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنانے پر کچھ لوگوں نے اس اقدام کو سراہا اور حمایت کی جبکہ کچھ نے اس فیصلے کو سمجھ سے بالاتر فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان نے غلطی کر دی ہے۔‘
ٹوئٹر یوزر انعم ارشد نے پرویز الٰہی کے پارٹی صدر بننے اور پارٹی کے نظریے کے حوالے سے کہا کہ ’میں چوہدری پرویز الٰہی کے پارٹی صدر بننے کے فیصلے سے خوش نہیں ہوں۔‘
’وہ اس پوزیشن کے اہلیت نہیں رکھتے۔ یہ فیصلہ عمران خان کے نظریے کو متاثر کرے گا، مایوس کن۔‘
Not Happy with the decision of Ch. Pervez Ilahi appointed as President of PTI. He does not deserve to be on this position. This thing affects the ideology of Imran Khan. Disappointed.@ImranKhanPTI @fawadchaudhry@SHABAZGIL#ImranKhan #PTIOfficial #pervezilahi
— Anam Arshid (@AnamArshid) March 7, 2023
سوشل میڈیا صارف دری ستی کہتے ہیں ’یہ صاحب کا یقیناً بہترین فیصلہ ہے۔ ذہن میں رہے کہ خان صاحب سے پہلے پاکستان ہے۔‘
’اللہ جتنی بڑی ذمہ داری دیتا ہے حساب بھی اتنا سخت ہوتا ہے۔ دنیا میں جنت کمانے اور گناھوں کا کفارہ ادا کرنے کا بہترین وقت ہے۔‘
پرویز الہیٰ کے پی ٹی آئی کے صدر مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جو لوگ عمران خان کو رنگ برنگے مشورے دے رہے ہیں،
اپنی ایمانداری سے بتانا کہ تمہارے گھر والوں نے بھی تم سے کبھی کسی کام میں مشورہ لیا ہے آج تک؟
خان کے ابے بننے کی کوشش مت کرو۔
خان بیوقوف ہے کیا؟
وڈے سیانے— Ch.Shahzad Gill (@ShahzadGill202) March 7, 2023
ٹوئٹر ہینڈل ’ان یور فیس‘ پر سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو پی ٹی آئی کا صدر بنانے کے فیصلے پر لکھا گیا کہ ’پرویز الٰہی کے معاملے پر تبصرہ کرنے کا یہ ٹھیک وقت نہیں ہے۔‘
Won t comment on Pervez Ilahi matter it s not the time
— In your Face (@LaahoriMunda) March 7, 2023