وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم کے معاملے پر انتظامیہ نے 79 طلبا کو جامعہ سے نکال دیا ہے اور ان کی ڈگریاں منسوخ کر دی ہیں۔
گزشتہ ہفتے قائداعظم یونیورسٹی میں پشتون اور بلوچ کونسلز میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب انتظامیہ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
طلبہ تنظیموں میں تصادم، قائداعظم یونیورسٹی بندNode ID: 746731
-
پشاور یونیورسٹی میں گارڈ کی فائرنگ سے سکیورٹی سپروائزر ہلاکNode ID: 748046