مسجد الحرام میں تروایح اور تہجد لیے امامت کا جدول جاری
جمعرات 16 مارچ 2023 10:56
’انتظامیہ نے تراویح، تہجد اور وتر کی نمازوں کے لیے اماموں کا کا تعین کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کاجدول جاری کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام ائمہ کے لیے تراویح، تہجد اور وتر کی نمازوں کا تعین کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امسال شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس، شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری، شیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی، شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی اور شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ امامت کریں گے‘۔